اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران بھر میں منگل کے روز یوم اساتذہ منایا گیا اور اس موقع پر ملک بھر کے اسکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منعقد ہونے والی تقریبات میں تعلیم و تربیت کے میدان میں اساتذہ کی خدمات کو سراہا گیا اور نمایاں کارگردی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گیے۔
اس موقع پر ایران اسلامی میں تعلیم و تربیت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والےاستاد، آیت اللہ شہید مرتضی مطہری کی شخصت کو بھی زبردست خراج تحسین پیش گیا جنہیں دو مئی انیس اناسی کو انقلاب اسلامی کے مخالف دہشت گردوں نے شہید کردیا تھا۔
آیت اللہ مرتضی مطہری کے یوم شہادت کو ایران میں یوم معلم یا یوم اساتذہ قرار دیا گیا ہے۔
آیت اللہ مرتضی مطہری مذہبی اور سماجی مسائل کے گہرے ادارک کے ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیا کرتے تھے اور آپ کا شمارامام خمینی علیہ الرحمہ کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔
آیت اللہ مطہری اسلامی انقلاب سے قبل بھی ایک عرصے تک تہران یونیورسٹی میں بحثیت پروفیسر تدریس کے فرائض بھی انجام دیتے رہے اور آپ کی شہادت کے بعد آپ کو شہید معلم یا شہید استاد کا لقب دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲